ورڈ پریس کے اردو ترجمہ میں مدد کریں
دسمبر 28, 2011 in اپیل
اگر آپ انٹرنیٹ پراردو میں معیاری معلومات اورمواد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی اپنے قیمتی وقت کا کچھ حصہ ورڈ پریس کے اردو ترجمہ میں صرف کریں۔ آپ کی ان کاوشوں سے اردو کے کروڑوں قاریِئن مستفید ھونگے اور انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ میں آپ کا بھی کچھ کردار ہوگا۔ اس عظیم کاوش میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
۱۔ اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ کے کمپیوٹر پر اردو فونٹ اور اردو ٹایئپنگ کی سہولت موجودہے۔ اردو میں آسان ٹایئپگ کے لیئےپاکستان میں اردو زبان میں ریسرچ کے قومی ادارے CRULP کی ویب سایئٹ سے آپ یہ سوفٹ ویئر ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
۲۔ ورڈ پریس کی ویب سایئٹ پر جایئں اور اپنا اکاونٹ بنایئں جوکہ ایک مفت سروس ہے۔
۳۔ ورڈ پریس کی اردو ترجمہ کی ویب سایئٹ پرجایئں اورترجمہ میں محو ہو جایئں۔
۴۔ جب یہ ترجمہ مکمل ہو جائیگا تو آپ میں سے کوئی بھی اسے ڈاون لوڈ کر کے اپنی ورڈ پریس کی ویب سائٹ میں مفت استعمال کرسکے گا۔
یہ مضمون اپنے زیادہ سے زیادہ دوستوں سے شیئر کریں کیونکہ جتنے زیادہ لوگ اس کاوش میں شریک ہونگے اتنا جلد ہم اس اہم پراجیکٹ کو مکمل کرسکیں گے۔